انعام 6:147
الأنعاممکیفَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل رَّبُّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَٰسِعَةٍ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُهُۥ عَنِ ٱلْقَوْمِ ٱلْمُجْرِمِينَ
پھر اگر یہ آپ کو کاذب کہیں تو آپ فرما دیجئے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت واﻻ ہے[1] اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا۔[2]
مترجم کے حواشی
[1] اس لئے تکذیب کے باوجود عذاب دینے میں جلدی نہیں کرتا۔ [2] یعنی مہلت دینے کا مطلب ہمیشہ کے لئے عذاب الٰہی سے محفوظ ہونا نہیں ہے۔ وہ جب بھی عذاب دینے کا فیصلہ کرے گا تو پھر اسے کوئی ٹال نہیں سکے گا۔
عربی متن: رسمِ عثمانی، بشکریہ Tanzil.net (CC BY 3.0).
ترجمہ: Muhammad Junagarhi, QuranEnc.com، ورژن 1.1.3۔