دُخان 44:36
الدخانمکیفَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.[1]
مترجم کے حواشی
[1] یہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اور مسلمانوں کو کافروں کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ اگر تمہارا یہ عقیدہ واقعی صحیح ہے کہ دوبارہ زندہ ہونا ہے تو ہمارے باپ دادوں کو زندہ کرکے دکھادو۔ یہ ان کا جدل اور کٹ حجتی تھی کیونکہ دوبارہ زندہ کرنے کا عقیدہ قیامت سے متعلق ہے نہ کہ قیامت سے پہلے ہی دنیا میں زندہ ہوجانا یا کردینا۔
عربی متن: رسمِ عثمانی، بشکریہ Tanzil.net (CC BY 3.0).
ترجمہ: Muhammad Junagarhi, QuranEnc.com، ورژن 1.1.3۔