دُخان 44:29
الدخانمکیفَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ
سو ان پر نہ تو آسمان وزمین[1] روئے اور نہ انہیں مہلت ملی.
مترجم کے حواشی
[1] یعنی ان فرعونیوں کے نیک اعمال ہی نہیں تھے جو آسمان پر چڑھتے اور ان کا سلسلہ منقطع ہونے پر آسمان روتے، نہ زمین پر ہی وہ اللہ کی عبادت کرتے تھے کہ اس سے محرومی پر زمین روتی۔ مطلب یہ ہے کہ آسمان وزمین میں سے کوئی بھی ان کی ہلاکت پر رونے والا نہیں تھا۔ (فتح القدیر)۔
عربی متن: رسمِ عثمانی، بشکریہ Tanzil.net (CC BY 3.0).
ترجمہ: Muhammad Junagarhi, QuranEnc.com، ورژن 1.1.3۔
وہ احادیث جن میں یہ آیت آئی ہے
ہماری نو کتابوں کی وہ روایات جن کے عربی متن میں یہ پوری آیت لفظ بہ لفظ موجود ہے۔