نحل 16:50
النحلمکیيَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۩
اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، کپکپاتے رہتے ہیں[1] اور جو حکم مل جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں.[2]
مترجم کے حواشی
[1] اللہ کے خوف سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں۔ [2] اللہ کے حکم سے سرتابی نہیں کرتے بلکہ جس کا حکم دیا جاتا ہے، بجا لاتے ہیں، جس سے منع کیا جاتا ہے، اس سے دور رہتے ہیں۔
عربی متن: رسمِ عثمانی، بشکریہ Tanzil.net (CC BY 3.0).
ترجمہ: Muhammad Junagarhi, QuranEnc.com، ورژن 1.1.3۔