یوسف 12:93
يوسفمکیٱذْهَبُوا۟ بِقَمِيصِى هَـٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِى يَأْتِ بَصِيرًا وَأْتُونِى بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ
میرا یہ کرتا تم لے جاؤ اور اسے میرے والد کے منھ پر ڈال دو کہ وه دیکھنے لگیں[1] ، اور آجائیں اور اپنے تمام خاندان کو میرے پاس لےآؤ.[2]
مترجم کے حواشی
[1] قمیص کے چہرے پر پڑنے سے آنکھوں کی بینائی کا بحال ہونا، ایک اعجاز اور کرامت کے طور پر تھا۔ [2] یہ یوسف (عليه السلام) نے اپنے پورے خاندان کو مصر آنے کی دعوت دی۔
عربی متن: رسمِ عثمانی، بشکریہ Tanzil.net (CC BY 3.0).
ترجمہ: Muhammad Junagarhi, QuranEnc.com، ورژن 1.1.3۔