Jami` at-Tirmidhi 2152

جامع الترمذي#2152Hasan

Book 32: Chapters On Al-Qadar

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قال: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ فُلاَنًا يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلاَمَ ‏.‏ فَقَالَ لَهُ إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ فَإِنْ كَانَ قَدْ أَحْدَثَ فَلاَ تُقْرِئْهُ مِنِّي السَّلاَمَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏ "‏ يَكُونُ فِي هَذِهِ الأُمَّةِ أَوْ فِي أُمَّتِي الشَّكُّ مِنْهُ خَسْفٌ أَوْ مَسْخٌ أَوْ قَذْفٌ فِي أَهْلِ الْقَدَرِ ‏"‏ ‏.‏ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ ‏.‏ وَأَبُو صَخْرٍ اسْمُهُ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ ‏.‏

نافع کا بیان ہے کہ ابن عمر رضی الله عنہما کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا: فلاں شخص نے آپ کو سلام عرض کیا ہے، اس سے ابن عمر رضی الله عنہما نے کہا: مجھے خبر ملی ہے کہ اس نے دین میں نیا عقیدہ ایجاد کیا ہے، اگر اس نے دین میں نیا عقیدہ ایجاد کیا ہے تو اسے میرا سلام نہ پہنچانا، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”اس امت میں یا میری امت میں، ( یہ شک راوی کی طرف سے ہوا ہے ) تقدیر کا انکار کرنے والوں پر «خسف»،‏‏‏‏ «مسخ» یا «قذف» کا عذاب ہو گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- ابوصخر کا نام حمید بن زیاد ہے۔

کھلے حدیثی ڈیٹا سیٹ سے انسانی ترجمہ (fawazahmed0/hadith-api)

Nafi' narrated that a man came to Ibn 'Umar and said:"So-and-so conveys his Salam to you." So he said: "It has been conveyed to me that he has innovated, so if he has indeed innovated, then do not convey my Salam to him, for I heard the Messenger of Allah (s.a.w) saying: 'In this Ummah' or: 'In my Ummah'" - the doubt was his - "a collapse of the earth, or a transformation, or stones shall rain upon the people of Al-Qadr

پڑھیں:বাংলাBahasa IndonesiaTürkçeEnglish

Book 32: Chapters On Al-Qadar · 0 از 26 پڑھی گئیں

علما کا حکم

اوپر کا درجہ وہ ہے جو ان میں سے اکثر علما نے دیا، ہر عالم ایک بار گنا گیا — اب کوئی ایک مختلف رائے سب کی نمائندگی نہیں کرتی۔ اگر کوئی عالم روایت کو موضوع کہے تو وہی حکم دکھایا جاتا ہے، باقی جو بھی کہیں۔ اور جب انہوں نے صرف سند پر حکم لگایا ہو تو «سند صحیح» لکھا جاتا ہے۔ ہر عالم کے اپنے الفاظ:

Al-AlbaniHasan
Bashar Awad MaaroufHasan Sahih
Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan

ہمارا ماخذ یہ حکم Ahmad Muhammad Shakir کے نام سے بھی لکھتا ہے، جو اس چھپی ہوئی کتاب کے محقق ہیں جس سے یہ لیا گیا۔ یہ علامہ البانی کا ہی حکم دوبارہ چھپا ہے، اس لیے ایک بار گنا جاتا ہے۔

کتاب میں حوالہ: 32:20