Sunan an-Nasa'i 485

سنن النسائي#485Sahih

Book 5: The Book of Salah

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ مَلاَئِكَةٌ بِاللَّيْلِ وَمَلاَئِكَةٌ بِالنَّهَارِ وَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ وَصَلاَةِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ فَيَسْأَلُهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادِي فَيَقُولُونَ تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَأَتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ ‏"‏ ‏.‏

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس رات اور دن کے فرشتے ۱؎ باری باری آتے جاتے ہیں، اور فجر اور عصر کی نماز میں اکٹھا ہو جاتے ہیں، پھر جن فرشتوں نے تمہارے پاس رات گزاری تھی وہ اوپر چڑھتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہتر جانتا ہے، ۲؎ ہمارے بندوں کو تم کس حال میں چھوڑ کر آئے ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں: ہم نے انہیں نماز کی حالت میں چھوڑا ہے، اور ہم ان کے پاس آئے تھے تو بھی وہ نماز ہی میں مصروف تھے ۔

کھلے حدیثی ڈیٹا سیٹ سے انسانی ترجمہ (fawazahmed0/hadith-api)

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said:"Angels come to you in succession by night and day, and they meet at Fajr prayer and 'Asr prayer. Then those who spent the night among you ascend, and He (Allah) will ask them, although He knows best: 'In what condition did you leave My slaves.' They will say: 'We left them when they were praying and we came to them when they were praying

پڑھیں:বাংলাFrançaisBahasa IndonesiaTürkçeEnglish

Book 5: The Book of Salah · 0 از 46 پڑھی گئیں

علما کا حکم

اوپر کا درجہ وہ ہے جو ان میں سے اکثر علما نے دیا، ہر عالم ایک بار گنا گیا — اب کوئی ایک مختلف رائے سب کی نمائندگی نہیں کرتی۔ اگر کوئی عالم روایت کو موضوع کہے تو وہی حکم دکھایا جاتا ہے، باقی جو بھی کہیں۔ اور جب انہوں نے صرف سند پر حکم لگایا ہو تو «سند صحیح» لکھا جاتا ہے۔ ہر عالم کے اپنے الفاظ:

Al-AlbaniSahih
Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon

ہمارا ماخذ یہ حکم Abu Ghuddah کے نام سے بھی لکھتا ہے، جو اس چھپی ہوئی کتاب کے محقق ہیں جس سے یہ لیا گیا۔ یہ علامہ البانی کا ہی حکم دوبارہ چھپا ہے، اس لیے ایک بار گنا جاتا ہے۔

کتاب میں حوالہ: 5:38