Sunan an-Nasa'i 1548

سنن النسائي#1548Sahih

Book 18: The Book of the Fear Prayer

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِنَخْلٍ وَالْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَبَّرُوا جَمِيعًا ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ فَلَمَّا قَامُوا سَجَدَ الآخَرُونَ مَكَانَهُمُ الَّذِينَ كَانُوا فِيهِ ثُمَّ تَقَدَّمَ هَؤُلاَءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاَءِ فَرَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ فَلَمَّا سَجَدُوا وَجَلَسُوا سَجَدَ الآخَرُونَ مَكَانَهُمْ ثُمَّ سَلَّمَ ‏.‏ قَالَ جَابِرٌ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكُمْ ‏.‏

جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کچھ کھجور کے باغات میں تھے، اور دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر تحریمہ کہی، تو سبھوں نے تکبیر تحریمہ کہی، پھر آپ نے رکوع کیا، تو سبھوں نے رکوع کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور اس صف نے جو آپ سے قریب تھی سجدہ کیا، اور دوسرے لوگ کھڑے ان کی حفاظت کرتے رہے، پھر جب وہ کھڑے ہو گئے تو دوسروں نے بھی اپنی جگہوں پر جہاں وہ تھے سجدہ کیا، پھر وہ لوگ ان لوگوں کی جگہ پر آگے آ گئے ۱؎ پھر آپ نے رکوع کیا، تو سبھوں نے ایک ساتھ رکوع کیا، پھر آپ نے ( رکوع سے سر ) اٹھایا تو سبھوں نے سر اٹھایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا، اور اس صف نے جو آپ سے قریب تھی، اور دوسرے لوگ کھڑے ان کی پہریداری کرتے رہے، پھر جب وہ لوگ سجدہ کر چکے اور ( سجدہ کے بعد ) بیٹھ گئے، تو دوسروں نے بھی اپنی جگہوں میں سجدہ کیا، پھر آپ نے سلام پھیرا، جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: جس طرح تمہارے امراء کرتے ہیں، ( یعنی سلام پھیرتے ہیں ) ۔

کھلے حدیثی ڈیٹا سیٹ سے انسانی ترجمہ (fawazahmed0/hadith-api)

It was narrated that Jabir said:"We were with the Prophet (ﷺ) in a palm grove and the enemy was between us and the Qiblah. The Messenger of Allah (ﷺ) said the takbir and we all said the takbir. Then he bowed and we all bowed. Then the Prophet (ﷺ) and the row that was closest to him prostrated, while the others remained standing, guarding us. When we stood up, the others prostrated where we were, then they moved forward and he bowed and they all bowed, then he stood up and they all stood up. Then the Prophet (ﷺ) and the row that was closest to him prostrated, and the others remained standing, guarding them. When they had prostrated and were sitting, the others prostrated where they were, then he said the salam." Jabir said: "As your leaders do

پڑھیں:বাংলাFrançaisEnglish

Book 18: The Book of the Fear Prayer · 0 از 27 پڑھی گئیں

علما کا حکم

اوپر کا درجہ وہ ہے جو ان میں سے اکثر علما نے دیا، ہر عالم ایک بار گنا گیا — اب کوئی ایک مختلف رائے سب کی نمائندگی نہیں کرتی۔ اگر کوئی عالم روایت کو موضوع کہے تو وہی حکم دکھایا جاتا ہے، باقی جو بھی کہیں۔ اور جب انہوں نے صرف سند پر حکم لگایا ہو تو «سند صحیح» لکھا جاتا ہے۔ ہر عالم کے اپنے الفاظ:

Al-AlbaniSahih
Zubair Ali ZaiSahih Muslim

ہمارا ماخذ یہ حکم Abu Ghuddah کے نام سے بھی لکھتا ہے، جو اس چھپی ہوئی کتاب کے محقق ہیں جس سے یہ لیا گیا۔ یہ علامہ البانی کا ہی حکم دوبارہ چھپا ہے، اس لیے ایک بار گنا جاتا ہے۔

کتاب میں حوالہ: 18:20