Sahih Muslim 1293

صحيح مسلم#1293Sahih

Book 15: The Book of Pilgrimage

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي، يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ أَنَا مِمَّنْ، قَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي ضَعَفَةِ أَهْلِهِ ‏.‏

ہم سے سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی ، ( کہا : ) ہمیں عبید اللہ بن ابی یزید نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : میں ان لوگوں میں سے تھا جنھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے گھر کے کمزور افراد میں ( شامل کرتے ہو ئے ) پہلے روانہ کر دیا تھا ۔

کھلے حدیثی ڈیٹا سیٹ سے انسانی ترجمہ (fawazahmed0/hadith-api)

Ibn 'Abbas (Allah be pleased with them) reported:I was among those (i. e. women and children) whom Allah's Messenger (ﷺ) sent forth with the weak members of his family

پڑھیں:বাংলাFrançaisBahasa IndonesiaTürkçeEnglish

Book 15: The Book of Pilgrimage · 0 از 603 پڑھی گئیں

علما کا حکم

اوپر کا درجہ وہ ہے جو ان میں سے اکثر علما نے دیا، ہر عالم ایک بار گنا گیا — اب کوئی ایک مختلف رائے سب کی نمائندگی نہیں کرتی۔ اگر کوئی عالم روایت کو موضوع کہے تو وہی حکم دکھایا جاتا ہے، باقی جو بھی کہیں۔ اور جب انہوں نے صرف سند پر حکم لگایا ہو تو «سند صحیح» لکھا جاتا ہے۔ ہر عالم کے اپنے الفاظ:

Sahih Muslim کی ہر روایت اس کتاب کے مسلمہ مقام کی وجہ سے صحیح مانی جاتی ہے۔

صحیح مسلم 1293 معروف (عبدالباقی) نمبر ہے؛ MuslimGPT کی فہرست میں یہ روایت نمبر 3127 ہے۔

کتاب میں حوالہ: 15:331